ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے X سوشل نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ سپاہ پاسداران کے خلاف کینیڈا کی حکومت کا اقدام بین الاقوامی قانون کے تائید شدہ معیارات اور اصولوں کے نقطہ نظر سے رد کیا جاتا ہے، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے سیاستدانوں نے صیہونی حکومت کی بہترین خدمت کی ہے۔
کنعانی نے تاکید کی کہ فلسطینیوں کی نسل کشی، فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل عام اور غزہ کی مجرم، صیہونی حکومت کے ایجنٹوں اور اتحادیوں کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی فورس کو دہشت گرد قرار دینا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ اور بیدار انسانی ضمیر انسانی حقوق کے ان جھوٹے دعویداروں اور صہیونی مجرموں اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے خلاف جرائم میں حقیقی شراکت داروں کو یاد رکھیں گے اور بلا شبہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران اور اسلام کے لیے قابل فخر ہے۔
ارنا کے مطابق کینیڈا نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ